موسمی صورتحال، مری میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

موسمی صورتحال، مری میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

صورتحال سے نمٹنے کیلئے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت ضلعی انتظامیہ کا اہم ایمرجنسی بورڈ اجلاس منعقد ہوا، موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کی تیاریوں فیلڈ میں موجودگی اور ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پیرا فورس، محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے، پنجاب پولیس، سٹی ٹریفک پولیس، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس کے دوران متعلقہ اداروں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات، دستیاب مشینری، ضروری وسائل اور عملے کی الرٹ پوزیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے مکمل الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...