ڈی آئی جی ویسٹ کی یادگارِ شہدا پر حاضری

 ڈی آئی جی ویسٹ کی  یادگارِ شہدا پر حاضری

کراچی (اے پی پی) یومِ شہداِ پولیس کے موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہمراہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان۔۔۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہٰی مستوئی سمیت ویسٹ زون کے دیگر سینئر پولیس افسران نے خواجہ اجمیر نگری میں قائم یادگارِ شہدا پر حاضری دی ،پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی اور شہدائے ویسٹ زون کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق افسران نے شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...