کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے حکمتِ عملی پر عمل پیرا، عاشق کرمانی
وزیر زراعت پنجاب سے بیٹر کاٹن انیشی ایٹو کے وفد کی ملاقات، اقدامات سے آگاہ کیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی سے بیٹر کاٹن انیشی ایٹو کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چیف آپریٹنگ آفیسر لینا سٹیفگارڈ، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان حنا فوزیہ اور دیگر ممبران شامل تھے۔ ملاقات کے دوران سپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد انجم علی بھی موجود تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر زراعت کو بیٹر کاٹن انیشی ایٹو کے تحت چشتیاں میں کپاس کی اعلیٰ معیار کی پیداوار، پائیدار کاشتکاری اور معیاری کپاس کے حصول کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ حکومت پنجاب موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے متعدد عملی اقدامات کر رہی ہے۔ کپاس کی برآمدی معیار کے مطابق پیداوار کیلئے حکومت پنجاب جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments