نئی عمارت کی تعمیر کے لیے جامع پلاننگ مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر جم خانہ کلب کی نئی عمارت کی تزئین و آرائش اور مستقبل کے ترقیاتی پلان کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جس میں کلب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوخرم حمید، چیف آفیسر ضلع کونسل علی فرقان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جوہر جم خانہ کلب کی مجموعی ترقی، دستیاب سہولیات میں بہتری، نئی عمارت کے تعمیری پلان، تزئین و آرائش اور مینٹیننس کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے کلب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اراکین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments