ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس ایچ او بھاگٹانوالہ اسامہ اسد کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد۔ایس ایچ او تھانہ نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران نعمان، شعیب اور شازل مصطفیٰ کے قبضے سے الگ الگ 30 بور پستول برآمد کیے گئے ، جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم اظہر علی کے قبضے سے 60 گرام آئس اور 650 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ اور منشیات ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments