ایک کروڑ 36 لاکھ کی گندم خردبرد، مرکزی ملزم گرفتار
ملزم عدالت میں پیش،تفتیشی ٹیم کی استدعا پرچار روزہ جسمانی ریمانڈ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شاہ نکڈر پی آر سنٹر سے ایک کروڑ 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 ہزار 176 سرکاری گندم کی بوریاں مبینہ طور پر خردبرد کرنے کے مقدمے میں اینٹی کرپشن نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے روپوش مرکزی ملزم وسیم خان کو گرفتار کر لیاذرائع کے مطابق ملزم وسیم خان، جو محکمہ خوراک کا اہلکار ہے ، گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے اس کے خلاف سرکاری گندم میں خردبرد کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے تفتیشی ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم وسیم خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، جس کے دوران مزید تفتیش اور ممکنہ انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ،تحقیقات کے مطابق اس مقدمے میں نامزد ملزم کے ساتھی فوڈ انسپکٹر آغا عباس شاہ سے قبل ازیں 200 بوریاں سرکاری گندم بھی برآمد کی جا چکی ہیں، جبکہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سرکاری گندم کی مبینہ خردبرد میں ملوث دیگر افراد اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک میں خردبرد میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments