ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،ا نوجوان جاں بحق

ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم،ا نوجوان جاں بحق

سنانواں روڈ پر حادثہ، 16 سالہ مزمل موقع پر دم توڑ گیا،لاش ورثاء کے حوالے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سنانواں روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل چلانا سیکھنے والا 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق سنانواں روڈ پر ڈاؤن سکول کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ مزمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی موٹر بائیک ایمبولینس اور ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں جبکہ پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوان موٹر سائیکل چلانا سیکھ رہا تھا، جیسے ہی وہ مین روڈ پر آیا تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گیا، جس سے اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ڈھانپ دیا، تاہم لواحقین نے قانونی کارروائی اور ہسپتال منتقلی سے انکار کر دیا، جس پر ان کی خواہش کے مطابق لاش گھر منتقل کر دی گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...