یوم شہدا پر پو لیس لائن میں تقریب ، خراج عقیدت پیش

یوم شہدا پر پو لیس لائن میں تقریب ، خراج عقیدت پیش

آر پی او ، سی پی او ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ارکان اسمبلی ،شہریوں ، شہدا کے اہلخانہ کی شرکت

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)یومِ شہدا پولیس کے موقع پر اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ میں پروقار تقریب، شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔ تقریب میں آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ، کمشنر محمد علی، سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، سول و پولیس افسر وں ، شہدا کے اہلِ خانہ، وکلا ، تاجروں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کرنے سے ہوا، شرکا نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی ،وطن کی سلامتی، ترقی، امن و امان اور شہدا کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ شہدا قوم کے ہیرو اور محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنایا ، شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، شہدا کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...