یوم استحصال کشمیر ،ایف جی ای ایچ اے کے زیر اہتمام یکجہتی واک
افسران، ملازمین اور مقامی شہریوں کی بھرپور شرکت ،پاکستانی،کشمیری پرچموں کی بہار
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کے زیرِ اہتمام سیکٹر جی-13 میں یوم استحصال کشمیرکے کے موقع پر اظہارِ یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور مسئلہ کشمیر کی تاریخی و انسانی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔واک میں ایف جی ایچ اے کے افسران، ملازمین اور مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکائنے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، امن، انصاف اور وقار کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں بعض ایام محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں ہوتے بلکہ وہ نسلوں کی اجتماعی یادداشت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ پانچ اگست بھی ایک ایسا ہی دن ہے ، جس نے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی اور آئینی حیثیت کو متاثر کیا بلکہ جنوبی ایشیا کی سیاست، سفارت کاری اور امن کے امکانات پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایسی کوششیں جاری رہیں گی جو خطے میں دیرپا امن اور عوام کی بہتر مستقبل کی راہ ہموار کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments