زکریا یونیورسٹی،ایڈیشنل خزانہ دار کا تبادلہ،اساتذہ کا احتجاج

زکریا یونیورسٹی،ایڈیشنل خزانہ دار کا تبادلہ،اساتذہ کا احتجاج

یونیورسٹی انتظامیہ فوری نوٹیفکیشن منسوخ ، صفدر عباس کو دوبارہ تعینات کرے ،مطالبہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ایڈیشنل خزانہ دار محمد صفدر عباس خان کے تبادلے کے خلاف ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس منعقد ہوئے ، جن میں اس فیصلے پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ضروری اور خلافِ ضابطہ اقدام قرار دیا گیا۔اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محمد صفدر عباس خان گزشتہ سات برس سے بطور ایڈیشنل خزانہ دار انتہائی دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور خوش اسلوبی سے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کے دورِ تعیناتی میں ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی گئی، جبکہ پنشن اور دیگر مالی معاملات بھی مؤثر انداز میں نمٹائے جاتے رہے ۔مقررین کے مطابق محمد صفدر عباس خان نے خزانہ دار دفتر کے انتظامی اور مالیاتی نظام کو مزید شفاف، مضبوط اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کے مالی اور سروس سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ، جس کے باعث وہ ملازمین میں نیک نامی اور اعتماد رکھتے ہیں۔ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر تبادلے کی مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے ، تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے اور محمد صفدر عباس خان کو دوبارہ ایڈیشنل خزانہ دار کے عہدے پر تعینات کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...