نجی سکولز تعطیلات میں 22اگست تک بندرکھنے کے پابند
لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واضح کیا ہے کہ تمام نجی سکول 22 اگست 2026 تک مکمل طور پر بند رہیں گے ، جبکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکومتی احکامات کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی سکول 22 اگست 2026تک موسم گرما کی تعطیلات پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے ۔ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کی جا سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments