مظفر گڑھ،87 مستحق افراد کو 190 ایکڑ اراضی لیز پر فراہم

مظفر گڑھ،87 مستحق افراد کو 190 ایکڑ اراضی لیز پر فراہم

اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام کے تحت مالی معاونت بھی کی جائے گی، عثمان طاہر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بے زمین مستحق افراد کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے \\\"اپنا کھیت، اپنا روزگار\\\" پروگرام ایک اہم اقدام ہے ، جس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو زرعی زمین اور مالی معاونت فراہم کرکے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پروگرام کے تحت قرعہ اندازی اور اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری اجمل خان چانڈیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد عمران، اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر محمود بھٹی، دیگر افسران، کسانوں اور مستحق افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پروگرام کا مقصد بے زمین افراد کو زرعی شعبے سے منسلک کرکے مستقل ذریعہ معاش فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے ۔تقریب میں بتایا گیا کہ ضلع مظفرگڑھ میں پروگرام کے لیے 1125 درخواستیں موصول ہوئیں، جن کی جانچ پڑتال کے بعد کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 87 مستحق افراد کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب افراد کو 190 ایکڑ 7 کنال 13 مرلہ اراضی 10 سال کے لیے فی ایکڑ سالانہ 100 روپے لیز پر دی جا رہی ہے۔ ، جبکہ ہر ایکڑ کے لیے 50 ہزار روپے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر محمود بھٹی نے کہا کہ محکمہ زراعت منتخب افراد کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ آئندہ گندم کی فصل کے لیے بھی بھرپور رہنمائی دی جائے گی۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ معاشی استحکام پائیدار امن کی بنیاد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...