یومِ استحصالِ کشمیر پر ڈی سی آفس سے دستگیر چوک تک ریلی

یومِ استحصالِ کشمیر پر ڈی سی آفس سے دستگیر چوک تک ریلی

پرچم کشائی ، شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے دستگیر چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے قبل قومی پرچم اور آزاد کشمیر کے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ذیشان ندیم، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)اشعر جمیل، زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او ایمرجنسی میاں رفعت ضیا، سول ڈیفنس آفیسر عرفان علی ملک مختلف سرکاری محکموں کے افسر وں و ملازمین، امن کمیٹی کے اراکین، مسیحی برادری، طلبہ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کا اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں اور عالمی برادری کو صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا غیرقانونی خاتمہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے جسے پاکستان اور عالمی برادری کبھی تسلیم نہیں کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...