مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حیثیت کو بحال کیا جائے ، مقررین
یوم استحصال کشمیر ریلی میں بھارتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ کشمیر کی خود مختاری ختم کرنا اور شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنا ناقابل قبول ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال کرے ، پاکستانی قوم ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے محمد ایاز کمبوہ، ڈپٹی ڈی ای او مہر عبدالرؤف، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ارشد کمال سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی انسانی بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اقدامات پر عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ اقوام متحدہ بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اور ہر فورم پر ان کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے چوک بخاری تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے بھارت کے اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ وکلا، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments