یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پر تقریب ، یاد گار پر پھول چڑھائے

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پر تقریب ، یاد گار پر پھول چڑھائے

ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی یادگارِ شہداء پر حاضری، دستے نے سلامی پیش دی

میانوالی (نامہ نگار)یوم شہدائے پولیس۔ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میانوالی میں یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ہو ا۔ڈی پی او میانوالی اور ڈپٹی کمشنر میانوالی کی یادگارِ شہداء پر حاضری، پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر حاضری سے ہوا، جہاں ڈی پی او میانوالی اور ڈپٹی کمشنر میانوالی نے پھول چڑھائے ، شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی، وطن کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداء کو شاندار سلامی پیش کی جبکہ فضا \\\"شہداء پولیس زندہ باد\\\" کے نعروں سے گونج اٹھی۔اپنے خطاب میں ڈی پی او میانوالی نے کہا: \\\"آج ہم اپنے ان عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن کے قیام اور وطن کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پنجاب پولیس کے شہداء ہمارا فخر، ہمارا سرمایہ اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ میانوالی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھی پوری جرات، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ برسرِپیکار ہے ، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔\\\" ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے اپنے خطاب میں کہا: \\\"آج کا پرامن اور محفوظ معاشرہ ہمارے شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ۔ بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا، 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...