115 پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت، ورثا کے اعزاز میں تقریب

115 پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت، ورثا کے اعزاز میں تقریب

ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی،پھولوں کی چادر چڑھائی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے یومِ شہدائے پولیس کے سلسلہ میں پولیس لائنز فیصل آباد میں یادگارِ شہداء پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں شہداء پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں نجی مارکی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آر پی او سہیل اختر سکھیرا، سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، دیگر پولیس افسران، پارلیمنٹیرین، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے اور شہداء سے محبت کے اظہار کے لیے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پولیس 115 شہداء کی وارث ہے اور شہادت وہ بلند مقام ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے چنے ہوئے بندوں کو عطا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن شہداء اور ان کے خاندانوں سے اظہارِ محبت و یکجہتی کا دن ہے ، سلام ہے ان عظیم خاندانوں کو جن کے بہادر سپوت وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...