شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں اور تاجروں کا جینا دوبھر
چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر و گردونواح میں شدید گرمی کی لہر اور حبس کے ساتھ بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔
درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث جہاں عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ، وہیں بجلی کی بار بار بندش اور وولٹیج میں شدید اتار چڑھاؤ نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ لوڈشیڈنگ کے باعث تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور صنعتی یونٹس شدید متاثر ہوئے ہیں۔ چھوٹے دکانداروں، دہاڑی دار طبقے اور کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments