سعودی عرب سے انور بی بی کی میت آبائی گاؤں پہنچا دی گئی آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )عمرے کے نام پر مبینہ فراڈ کا شکار ہو کر سعودی عرب میں منشیات کے مقدمے میں قید رہنے والی 368 گ ب کی رہائشی انور بی بی کی میت آبائی گاؤں پہنچا دی گئی۔۔۔
جہاں سوگوار ماحول میں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئی تھیں۔ برسوں بعد ان کی اپنے گھر واپسی ایک بے جان جسم کی صورت میں ہوئی تو اہل خانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہو گئے ۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبئہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت و بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments