عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا:شاہ غلام قادر

عوام نے ن لیگ کی کارکردگی  پر اعتماد کا اظہار کیا:شاہ غلام قادر

مظفرآباد (محمد اسلم میر سے) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔۔

، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت قائم کی جائیگی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ترقیاتی منصوبے پارٹی کی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ 10اگست کو پونچھ ڈویژن میں بھی مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کریگی۔ شاہ غلام قادر نے انتخابی دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی مایوسی قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا چا ہئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی کو عوامی اعتماد کا اظہار قرار دیا اور کہا کہ پارٹی آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے نئے باب کا آغاز کرے گی ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...