کامسیٹس یونیورسٹی اور ہیلپنگ ہینڈ کے مابین معاہدہ

کامسیٹس یونیورسٹی اور ہیلپنگ ہینڈ کے مابین معاہدہ

نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، مہارتوں کی ترقی اور کمیونٹی فلاح معاہدے کا حصہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور بین الاقوامی فلاحی و ترقیاتی تنظیم \\\'\\\'ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ\\\'\\\' کے مابین نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، مہارتوں کی ترقی اور کمیونٹی فلاح کے فروغ کے لیے سٹرٹیجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط، تقریب کامسیٹس یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، ہیلپنگ ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین کے فوکل پرسن ڈاکٹر ربینہ اعوان بھی موجود تھیں۔مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے طویل المدتی بنیادوں پر مل کر کام کریں گے ۔ اس تعاون میں کامسٹس یونیورسٹی کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو ہیلپنگ ہینڈ کے فلاحی و ترقیاتی تجربے کے ساتھ یکجا کیا جائے گا۔ شراکت داری کے تحت نوجوان قیادت، رضاکارانہ خدمات، انسانی امداد، اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام، سیمینار، ورکشاپس، انٹرنشپ اور کمیونٹی سروس کے مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔بیان کے مطابق اس تعاون میں خصوصی توجہ معذور افراد اور پسماندہ طبقات کی معاونت پر مرکوز رہے گی تاکہ جامع اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ یہ شراکت داری کامسیٹس یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاس ہے جس کے تحت طلبہ کو عملی تعلیم، شہری ذمہ داری اور سماجی مسائل کے حل کے لیے منظم رضاکارانہ اقدامات کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...