بلوچستان کے طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر انٹرن شپ دینگے ،سپیکر اسمبلی

بلوچستان کے طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر انٹرن شپ دینگے ،سپیکر اسمبلی

ترجیحات میں بلوچستا ن پہلے نمبر پر ،ریکوڈک صوبے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت

اسلام آباد(نامہ نگار) ڈیجیٹل بلوچستان اے آئی لانچ پیڈ کے پانچ روزہ بوٹ کیمپ میں شریک طلبہ کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ سپیکر نے طلبہ کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں انٹرن شپ پروگرام کا اجرا کیا گیا ہے ، جس کے تحت ملک کی 21 جامعات کے طلباء کیلئے تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے قومی اسمبلی بلوچستان کے طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر انٹرن شپ کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے بلوچستان سے اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلوچستان سے دلی لگاؤ ہے اور وہ زمانہ طالب علمی میں بلوچستان جایا کرتے تھے ۔ بلوچستان کو پاکستان کا انتہائی اہم صوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ترجیحات میں بلوچستان پہلے نمبر پر ہے ۔ طلبہ کو تعلیم، مطالعہ اور مسلسل سیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ 2002ء میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تو انہیں آئین کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا، تاہم انہوں نے آئینِ پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کی کتاب کا باقاعدگی سے مطالعہ کیا، جس سے انہیں پارلیمانی امور کو سمجھنے میں مدد ملی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...