اینٹی کرپشن کا چھاپہ، پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پٹواری نے ایک مقامی شہری سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری منظر کلیار کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم پٹواری نے ایک مقامی شہری سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، جس کی اطلاع پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کی۔ حکام کے مطابق گرفتاری کے دوران پٹواری اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی، تاہم ٹیم نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے مبینہ رشوت کی رقم برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...