نجی سکول کے میٹرک نتائج شاندار پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام

 نجی سکول کے میٹرک نتائج شاندار  پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )السہباز پبلک ہائر سیکنڈری سکول 229 ر۔ب مکوآنہ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار نتائج حاصل کرتے ہوئے علاقہ بھر میں پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔

نتائج کے مطابق علیم سلیم نے 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی، محمد علی احمد نے 1155 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ علی حسین منور نے 1151 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ حمزہ کاشف، علیان منصور، حافظہ منابل الطاف اور زین العابدین نے بھی نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے سکول کا نام روشن کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...