ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی کارروائی، میڈیکل سٹور کا چالان

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی کارروائی، میڈیکل سٹور کا چالان

ایسی ادویات برآمد ہوئیں جن کا سیل و پرچیز ریکارڈ موجود نہیں تھا

سمندری (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر شیخ عامر رضا بابر نے 466 روڈ پر واقع ایک میڈیکل سٹور کی چیکنگ کے دوران ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈریپ ایکٹ (ترمیمی 2012) کی خلاف ورزیوں پر سٹور کا چالان کر دیا۔چیکنگ کے دوران میڈیکل سٹور سے ایسی ادویات برآمد ہوئیں جن کا سیل و پرچیز ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ علاوہ ازیں دکان پر قانون کے مطابق کوالیفائیڈ پرسن بھی موجود نہیں تھا اور ادویات کی وارنٹی بھی پیش نہیں کی جا سکی۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے قواعد کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مزید کارروائی کے لیے کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ فیصل آباد کو بھجوا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...