بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری :پروفیسر انجم جیمز پال
سمندری (نمائندہ دنیا )معروف سماجی و تعلیمی شخصیت، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن و صدر شعبہ سیاسیات گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری پروفیسر انجم جیمز پال نے کہا ہے کہ بھٹہ مزدوروں کو پیشگی رقم کے نام پر طویل عرصے تک پابند رکھنا،
کم اجرت، جبری مشقت اور نسل در نسل بھٹہ مالکان کے زیرِ اثر رہنا ان کے اہم مسائل میں شامل ہے ۔ پروفیسر انجم جیمز پال نے کہا کہ مزدوروں کو مناسب اجرت، محفوظ ماحول اور قانونی تحفظ فراہم کرنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ بھٹہ خشت کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے سے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، رجسٹریشن، اجرتوں کے تعین اور قانونی نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments