زرعی یونیورسٹی کے لیبارٹری سکولز کا میٹرک میں شاندار نتیجہ

زرعی یونیورسٹی کے لیبارٹری سکولز کا میٹرک میں شاندار نتیجہ

مجموعی طور پر 98 فیصد کامیابی، 66 فیصد طالبات کے اے اور اے پلس گریڈز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے لیبارٹری ہائر سیکنڈری سکولز سسٹم کے بوائز اور گرلز کیمپسز نے حالیہ میٹرک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 98 فیصد نتیجہ حاصل کیا، جو اداروں کے معیاری تعلیمی نظام اور بہترین کارکردگی کے عزم کا عکاس ہے ۔گرلز کیمپس کی 66 فیصد طالبات نے اے اور اے پلس گریڈز حاصل کیے ۔ زمر فاطمہ نے 1188 نمبر حاصل کرکے کیمپس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصل آباد بورڈ کے میٹرک امتحان 2026 سائنس گروپ میں بھی تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ حمنہ سلطان نے 1182 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ قرۃ العین نے 1176 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز کیمپس کے 51 فیصد طلبہ نے اے اور اے پلس گریڈز حاصل کیے ۔ مصطفیٰ انور نے 1169 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ابو بکر رضوان اور محمد احمد نے 1149، 1149 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ محمد ارحم نے 1144 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...