پاکستان، سعودی عرب،ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
تینوں برادر اسلامی ممالک کے پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانے پیش کیے گئے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے خیرمقدم کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں تینوں برادر اسلامی ممالک کے پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانے پیش کیے گئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف تھے ، جبکہ ضلعی افسران، سی او میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل محمد عارف، محمد فیاض، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور تینوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد، بھائی چارے اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments