خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا گیا

خود کو روحانی شخصیات ظاہر  کرتے شہری کو لوٹ لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے نوسر بازوں نے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں یامین نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...