سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مستحق مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ
سمندری (نمائندہ دنیا )سماجی و رفاہی تنظیم سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام رانا محمد اعظم خان کی والدہ اور ان کے والد محترم چوہدری خیرالدین تحصیل دار مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مستحق اور ضرورت مند مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں نے طبی معائنے ، تشخیص اور علاج کی سہولیات سے استفادہ کیا۔ ماہر طبی عملے نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے ضروری طبی مشورے بھی فراہم کیے ۔اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور تنظیم کے عہدیداران نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments