جھنگ :دارالسکینہ روڈ پر قائم سستا بازار بند کرا دیا گیا

جھنگ :دارالسکینہ روڈ پر قائم سستا بازار بند کرا دیا گیا

کارروائی میں ضلع کونسل کی ٹیم نے بھی حصہ لیا، تجاوزات کی اجازت نہیں ہو گی:حکام

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بابر صاحب دین کے احکامات اور چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کی ہدایات پر ضلع کونسل جھنگ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دارالسکینہ روڈ پر قائم غیر قانونی سستا بازار بند کرا دیا۔کارروائی میں ضلع کونسل کی ٹیم نے حصہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ ضلع میں غیر قانونی بازاروں، تجاوزات اور بغیر اجازت قائم کی جانے والی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے اور سرکاری اراضی و عوامی راستوں کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیف آفیسر نے متعلقہ افسروں و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی بازاروں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ اور سرکاری و عوامی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...