دفاعی معاہدے کے حق میں اڈا گھیل پور میں شاندار ریلی

 دفاعی معاہدے کے حق میں اڈا گھیل پور میں شاندار ریلی

پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے تینوں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اڈا گھیل پور میں شاندار ریلی نکالی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر علماء مشائخ ونگ پنجاب و امیدوار برائے قومی اسمبلی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی ہدایت پر نکالی جانے والی ریلی کی قیادت فوجی محمد رمضان خان بلوچ نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور اتحاد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلی میں شیخ محمد عارف، ڈاکٹر محبوب خان بلوچ، مولانا صفدر عباس مرالی، قاسم میو آڑھتی، محمد عثمان، ملک عابد کھوکھر، فتیح اللہ خان، امجد خان، انیس احمد بھٹی، شانی خان بلوچ، قاری اللہ دتہ، لیاقت ڈاہر سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ریلی سلطان باہو روڈ سے شروع ہو کر سیدنا ابوبکر صدیقؓ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...