جشن آمد رسول ؐکی تیاریاں، مرکزی میلاد جلوس اور محافل کے انتظامات کا جائزہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مرکز اہلسنت جامع مسجد اکبری میں مختلف تنظیموں، کاروباری و سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں جشن آمد رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منانے اور ماہ ربیع الاول میں محافل و مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت تنظیم علماء اہلسنت و جماعت کے ضلعی صدر صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی نے کی، جبکہ علماء کرام، حضرت سلطان باہو ٹرسٹ، انجمن طلبہ اسلام، سنی تحریک اور سماجی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments