فیصل آباد روڈ پر وین الٹ گئی، خواتین سمیت 6 افراد زخمی

فیصل آباد روڈ پر وین الٹ گئی، خواتین سمیت 6 افراد زخمی

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فیصل آباد روڈ پر جھوک موڑ کے قریب مسافر وین بے قابو ہو کر الٹنے کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں ظہراں بی بی زوجہ اکرم، عمر 50 سال، سرفراز ولد یوسف، عمر 55 سال، امبرین دختر منیر، عمر 20 سال، ممتاز بی بی زوجہ منیر، عمر 50 سال، ساکنان فیصل آباد، محمد حسنین ولد محمد خان، عمر 41 سال، سکنہ لالیاں، اور اللہ دتہ ولد اللہ یار، عمر 48 سال، سکنہ چنیوٹ زخمی ہوئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...