چناب نگر: 14اگست کی تیاریاں، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
سجاوٹی سامان کے سٹال سج گئے ،بڑوں کے ساتھ بچے بھی خریداری میں مصروف
چناب نگر (نامہ نگار )یوم آزادی 14 اگست قریب آتے ہی چناب نگر میں جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی، جبکہ شہر بھر میں 14 اگست کی مناسبت سے سجاوٹی سامان کے سٹال سج گئے ہیں جہاں بڑوں کیساتھ بچے بھی خریداری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔چناب نگر میں شہریوں نے 14 اگست کو انتہائی ملی جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ شہر بھر میں لگے سجاوٹی سامان کے اسٹالوں سے بچے اپنی پسند کے بیجز، ٹوپیاں، سبز ہلالی پرچم اور شرٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں بھی ہم اپنا یوم آزادی شاندار انداز میں منائیں گے ۔ شہر بھر میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آ رہی ہے ۔ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شان و شوکت سے منا کر دنیا کو پیغام دیتی ہیں کہ وہ ایک زندہ اور باوقار قوم ہیں۔شہر کی گلیاں، بازار اور اہم چوراہے سبز ہلالی پرچموں سے سجائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments