اولڈ ایج ہوم میں بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اولین ترجیح :میاں تنویر طارق

اولڈ ایج ہوم میں بزرگ شہریوں کی دیکھ  بھال اولین ترجیح :میاں تنویر طارق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اولڈ ایج ہوم کے انچارج میاں تنویر طارق نے کہا ہے کہ ادارے میں مقیم بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور انہیں رہائش، معیاری خوراک، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات بروقت فراہم کی جا رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے آرام، صحت اور عزتِ نفس کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ۔ بزرگوں کے لیے صاف ستھرا اور پُرسکون ماحول فراہم کیا گیا ہے ، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر معیاری کھانے کا انتظام بھی موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...