پاک، سعودی عرب،ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر پُرامن ریلی
مختلف سرکاری محکموں کے افسروں و اہلکاروں کی بھرپور شرکت ، نعرے بازی کی گئی
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں پُرامن ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری فائزہ انور اور چیف میونسپل آفیسر عرفان مہدی نے کی۔ریلی میں پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، محکمہ لائیوسٹاک، محکمہ تعلیم، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسروں و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی، امن اور مضبوط تعلقات کے حق میں نعرے لگائے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فائزہ انور اور چیف میونسپل آفیسر عرفان مہدی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اہم پیش رفت ہے ۔ تینوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی نوعیت کے حامل ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ریلی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments