عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے : قاری سلمان عثمانی
چناب نگر (نامہ نگار )مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اہم حصہ ہے اور یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔
جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس بنیادی عقیدے پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، عاشقان مصطفیٰؐ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس کا تحفظ کیا۔وہ ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر چناب نگر کی تیاری کے سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں میں منعقدہ ختم نبوت سیمینارز سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قانون تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ایکٹ پر خفیہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ آور ہونے کی کوشش کی، مگر امت مسلمہ نے بروقت غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرکے ختم نبوت کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments