نہری پانی چوری کرنے والے 95 زمینداروں پر مقدمہ

نہری پانی چوری کرنے والے 95 زمینداروں پر مقدمہ

نشاط آباد کے علاقے میں محکمہ انہار کی ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 95 زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 2 میں محکمہ انہار کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران 95 افراد کو نہری کھال توڑ کر اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...