شہید کانسٹیبل محمد یعقوب کی برسی، پولیس دستے کی سلامی
شہداء پولیس قوم کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا فخر ،قربانی فراموش نہیں کی جاسکتی :سی پی او کا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) شہید کانسٹیبل محمد یعقوب کی برسی کے موقع پر تھانہ صدر سمندری پولیس کی جانب سے شہید کو سلامی پیش کی گئی۔ پولیس دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فاتحہ خوانی کی۔شہید کانسٹیبل محمد یعقوب نے 38 سال قبل ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ پولیس شہداء نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء پولیس قوم کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، جبکہ شہداء کی فیملیز اور بچوں کے مسائل و ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments