پولیس لائنز فیصل آباد میں جنرل پریڈ، سلا می لی گئی

پولیس لائنز فیصل آباد میں  جنرل پریڈ، سلا می لی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پولیس لائنز فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا،

جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈی ایس پی بٹالہ کالونی افتخار احمد نے جنرل پریڈ سے سلامی لی۔جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔ پولیس اہلکاروں نے نظم و ضبط، جسمانی استعداد اور پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پولیس فورس کی جسمانی صلاحیتوں، ڈسپلن اور پیشہ ورانہ و آپریشنل تیاری کا جائزہ بھی لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...