مکہ دفاعی معاہدہ امت کیلئے نئے دور کا آغاز :عبدالرشید

مکہ دفاعی معاہدہ امت کیلئے نئے دور کا آغاز :عبدالرشید

معاہدہ علاقائی امن کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک کیلئے امن و سلامتی کی ضمانت بنے گا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، سرپرست اعلیٰ مرکزیہ اسلام آباد حافظ مقصود احمد، خالد محمود اعظم آبادی، مولانا عبدالشکور کاظم، حبیب الرحمن بٹ و دیگر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ دفاعی امن معاہدے پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کے باہمی تعاون کی جانب تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے ۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مقدس سرزمین پر ہونے والا یہ معاہدہ علاقائی امن کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک کے لیے امن و سلامتی کی ضمانت بنے گا۔ مکہ معاہدہ صرف تین ممالک کی کامیابی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ عالم اسلام کے باہمی تعاون اور دفاعی ہم آہنگی کی جانب اہم قدم ہے ، جس کا بنیادی مقصد مشترکہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اس اہم پیش رفت پر تینوں ممالک کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...