پنجاب یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹہ پرداخلوں کیلئے ٹرائلز شروع

پنجاب یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹہ  پرداخلوں کیلئے ٹرائلز شروع

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی سپورٹس میں 34 مین گیمز اور31ویمن گیمز کے داخلوں کے ٹرائلز نیو کیمپس گرائونڈاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے۔۔۔

جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اولمپیئن منظور الحسن سینئر ہاکی پلیئرز مہمان خصوصی/چیف سلیکٹر تھے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم گیسٹ آف آنر تھے ۔ڈاکٹر امجد مگسی، ڈاکٹر محبوب ، ڈاکٹر شبیر سرور نے بھی سپورٹس کمیٹی ممبران کی حیثیت سے تشخیصی عمل کا مشاہدہ کیا۔ پہلے روز ہاکی، باسکٹ بال، نیٹ بال اور روئنگ کے ٹرائلز ہوئے ۔ گزشتہ سال کے 2100 درخواست دہندگان کے مقابلے اس سال 2400سے زائد امیدواروں نے کھیلوں کے کوٹے پر درخواستیں دیں۔ کھیلوں کے ٹرائلز 24 اگست تک جاری رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...