ٹیکس ادائیگی میں ہیر پھیر،کچی رسیدوں پر پابندی

ٹیکس ادائیگی میں ہیر پھیر،کچی رسیدوں پر پابندی

تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس، میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازم ہوگاجسکے تحت رسید نہ جاری کرنے پر4 لاکھ سے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوگاقوانین کی مسلسل خلاف ورزی پرایک ماہ کاروبار سیل ہوگا، کار سرکار میں مداخلت ،سیلز ریکارڈ میں خوردبرد یا عدم فراہمی پر سخت کارروائی کی جائے گی

لاہور (عمران اکبر )ریسٹورنٹس،ہوٹلز اور میرج ہالز میں بڑے پیمانے پر ٹیکس ادائیگی میں ہیر پھیر پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کاایکشن ، صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ مزید تفصیلات اور نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس، میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازم ہوگا۔ ای آئی ایم ایس کے تحت رسید نہ جاری کرنیوالوں کو 4 لاکھ سے 10 لاکھ تک جرمانہ عائد ہوگا۔ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنیوالوں کا ایک ماہ تک کاروبار سیل ہوگا۔ کار سرکار میں مداخلت اور سیلز ریکارڈ میں خردبرد یا عدم فراہمی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔صارفین کو کچن آرڈر سلپس، غیر ادا شدہ بل جیسی رسیدوں کے اجراپر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔ صارفین کو کاروبار کے نام،پتہ، رسید نمبر اور پی آر اے کیو آر کوڈ والی رسید جاری کرنا لازمی ہوگا۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر تمام اضلاع کے کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔ انفورسمنٹ افسر قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی یقینی بنائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...