وزیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلبہ کووظائف دینے سکردو پہنچ گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 500 طلبہ کو 6کروڑ سے زائد کے وٖظائف تقسیم کرینگےسکالرشپ سکیم میں ہر صوبے کاکوٹہ ،کشمیر کے طلبہ کوبھی چندروز میں تحفہ ملے گا:رانا سکندر
لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے سکالرشپس کا تحفہ لے کر سکردو پہنچ گئے ۔ رانا سکندر حیات وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلگت بلتستان کے تقریباً 500 طلبہ میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کی سکالرشپ تقسیم کرینگے ۔ سکالرشپ تقسیم کیلئے قراقرم انثرنیشنل یونیورسٹی میں خصوصی تقریب ہوگی۔ سکالرشپ لینے والوں میں گلگت بلتستان کے 7 تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ یہ سکالرشپ گلگت کے طلبہ کیلئے پنجاب حکومت کا تحفہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہونہار سکالرشپ سکیم میں ہر صوبے کے طلبہ کیلئے کوٹہ رکھا گیا ہے ۔ سندھ اورخیبر پختونخوا کے طلبہ بھی پنجاب کے سکالرشپ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا پنجاب حکومت تعلیم میں کسی تفریق کی حامی نہیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز تمام صوبوں کے نوجوانوں کو تعلیمی سہولیات دینے کی قائل ہیں۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو بھی خوشخبری سناتے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آزاد کشمیر کے نوجوان سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گی۔ آئندہ چند دنوں میں آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے بھی پنجاب سے سکالرشپ کا تحفہ لے کر جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments