پینسرہ میں جوتوں کی دکان سے چوری، ملزم گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا ) تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوتوں کی دکان میں چوری کی واردات میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اقبال ولد بشیر احمد، سکنہ 67 ج ب، نے چند روز قبل اڈا پینسرہ کے قریب جوتوں کی دکان میں مبینہ طور پر چوری کی واردات کی تھی۔ پولیس نے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments