عید میلاد النبی ﷺ پر سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کیک کاٹے گی
سمندری (نمائندہ دنیا )سماجی تنظیم سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری سلیمان ادریس بٹ نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بابرکت موقع پر تنظیم کے زیراہتمام کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی جائے گی،
جس میں تنظیم کے عہدیداران، کارکنان اور معززین علاقہ شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا پیغام ہے ۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے محبت، اخوت، رواداری، خدمتِ خلق اور بھائی چارے کا عملی نمونہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments