چناب نگر :ایل پی جی 500روپے کلو فروخت، شہری پریشان

چناب نگر :ایل پی جی 500روپے کلو فروخت، شہری پریشان

قیمتوں میں مبینہ من مانے اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے

چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر میں ایل پی جی کی مبینہ من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں شہریوں کے مطابق ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ، جو سرکاری نرخ سے تقریباً دوگنی قیمت ہے ۔اوگرا کی جانب سے اگست 2026ء کے لیے ایل پی جی کی سرکاری صارف قیمت 254.32 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، جبکہ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 92 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اس حساب سے چناب نگر میں 500 روپے فی کلو کے حساب سے ایل پی جی فروخت ہونے کی صورت میں صارفین سے سرکاری نرخ کے مقابلے میں تقریباً 246 روپے فی کلو اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مبینہ من مانے اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔اوورچارجنگ میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...