سول ڈیفنس کی تربیتی ورکشاپ ورکرز کو ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کی عملی تربیت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی جھنگ روڈ پر واقع نجی فلنگ اسٹیشن میں ورکرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کے دوسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کے دوران شرکاء کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، جبکہ زندگی بچانے کے بنیادی طریقوں، ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments