گوجرہ:2بھائیوں کو گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے سے محروم کردیا

گوجرہ:2بھائیوں کو گن پوائنٹ  پر 20 ہزار روپے سے محروم کردیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا)گوجرہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو گن پوائنٹ پر روک کر نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیے اور فرار ہوگئے۔

 عثمان ٹاؤن گوجرہ کا رہائشی محمد ندیم اپنے بھائی محمد نعیم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ واپس آرہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر دونوں بھائیوں سے 20 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔واردات کی اطلاع تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کو دے دی گئی، تاہم تاحال مقدمہ کے اندراج کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...