میاں محمد اعجاز سنوری کی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے ملاقات
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)حلقہ پی پی 103 کے امیدوار میاں محمد اعجاز سنوری نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق سے ملاقات کی اور علاقے میں عوام کو درپیش مختلف مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران بالخصوص حاجی اشرف بھٹہ والا چوک سے پرانی سبز منڈی روڈ اور فٹ بال گراؤنڈ تک سڑک کی خستہ حالی سمیت دیگر عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے عوامی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے حاجی اشرف بھٹہ والا چوک سے پرانی سبز منڈی روڈ، فٹ بال گراؤنڈ تک راستے کو پختہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر و پختگی سے شہریوں، بالخصوص سکول آنے جانے والے طلبہ کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments